Monday, 22 January 2018

کھجور کی خصوصیات

http://www.dunya.com.pk/index.php/special-feature/2018-01-22/20576#.WmWhgqiWYT0

کھجور کے درخت کے بغیر قدیم عرب کے صحراؤں میں انسانی زندگی کا پنپنا ممکن نہ تھا۔ عرب بدو صدیوں تک کھجور اور اونٹنی کے دودھ پر اپنی پوری زندگی بسر کرتے رہے ہیں۔ اس درخت میں چار ایسی خصوصیات ہیں جو اسے دوسرے پھلوں سے ممتاز کرتی ہیں 1۔ انتہائی سخت موسمی حالات کو برداشت کرنا، 2۔ پھل کا زیادہ عرصے تک محفوظ رہنا، 3- کھجور کا غذائیت سے بھر پور ہونا، 4۔ فی پودا زیادہ خوراک پیدا کرنا (50-120 کلو گرام)۔
کھجور میں فائبر، وٹامنز(خصوصا" اے اور بی ـ کمپلیکس) اور منرلز (کیلشیم، آئرن، زنک وغیرہ) کی بہت اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ درخت تقریبا" سو سال کی عمر تک پھل دیتا رہتا ہے۔ پاکستان دنیا میں کجھور پیدا کرنیوالا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے۔ اگر مناسب دیکھ بھال کی جائے تو مکران، خیر پور، سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پائی جانیوالی کھجوروں کی اقسام دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ مگر بد قسمتی سے کاشتکاروں کی مناسب تربیت اور منڈی کے مسائل کی وجہ سے پاکستان اعلی معیار کی کھجور پیدا کرنے سے قاصر ہے نتیجتا" اندرون اور بیرون ملک معیاری کی کھجور کی ترسیل نہیں ہو رہی۔ ان مسائل کا سدِباب وقت کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف زرِ مبادلہ کمایا جا سکے بلکہ ملک کے باشندے اس بھر پور غذائیت کے حامل پھل کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکیں۔





http://www.dunya.com.pk/index.php/special-feature/2018-01-22/20576#.WmWhgqiWYT0

No comments:

Post a Comment

متوازن غذا

دوسرے معاملات کی طرح ہم غذا میں بھی "شارٹ کٹ" کے قائل ہیں اس لئے آئے روز سنا مکی، کلونجی، اجوائن وغیرہ جیسے نسخے سامنے آتے رہتے ہی...