پاکستان میں کھجور کی کاشت
سلمان عطا پاکستان میں کھجور کی کاشت تعارف کھجور کا شمار ان چند درختوں میں ہوتا ہے جو قدیم انسان نے اپنی خوراک کیلئے کاشت کرنا شروع کئے۔ موہنجو داڈو میں ملنے والے پانچ ہزار سال پرانی گٹھلیاں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ برِصغیر میں یہ درخت ہزاروں سالوں سے موجود ہے۔ یہ درخت نہ ہوتا تو شائد عرب کے صحراؤں میں زندگی کا پنپنا ممکن نہ ہوتا۔ اس کا شمار فی ایکڑ سب سے زیادہ خوراک پیدا کرنیوالے پودوں میں ہوتا ہے . کجھور میں نر اور مادہ درخت علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔ ایک درخت تقریبا" سو سال تک ہر سال 70 سے 150 کلو تک کھجور پیدا کر سکتا ہے اور فی ایکڑ 150-120 پودے لگائے جا سکتے ہیں۔ پانی کی قلت اور نمکیات کی زیادتی کو بہت حد تک برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے البتہ پانی جتنا زیادہ ہو گا اتنا بہتر پھل دے گا۔ غذائی اعتبار سے دیکھا جائے تو کھجور فائبر، وٹامنز (خصوصا" بی کیمپلیکس)، اور منرلز (کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم زنک وغیرہ) کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔ کھجور کی پیداوار کے اعتبار سے مصر، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور پاکستان دنیا کے پانچ بڑے ممالک ہیں۔ پاکستان میں مکران (خاص اقسا...
Comments
Post a Comment