کھجور کے ہوائی زیر بچوں میں جڑیں بنانے کا طریقہ

کھجور میں زیر بچے دو قسم کے ہوتے ہیں. زمینی زیر بچے اور ہوائی زیر بچے. چونکہ زمینی زیر بچے زمین پر ہونے کیوجہ سے جڑیں پیدا کر لیتے ہیں اس لئے ان میں کامیابی کی شرح زیادہ ہے. دوسری طرف ہوائی زیر بچے اپنی جڑ نہیں بنا پاتے اور اکثر ضائع ہو جاتے ہیں. کھجور کے کاشتکاروں کیلئے یہ ایک بڑا نقصان ہے کیونکہ چار پانچ سال میں تیار ہونیوالا صحیح النسل پودا ضائع ہو جاتا ہے. ذیل میں مختصراً ہوائی زیر بچوں کو کامیابی سے کاشت کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے. ہوائی زیر بچوں کی نچلی سطح کو چھیل لیں کہ جہاں سے جڑیں بنتی ہیں اور اس جگہ پر مٹی کا لیپ دے کر مٹی چڑھا دیں. اگر ہوائی بچے زیادہ اونچے ہیں تو کسی بوری وغیرہ کی مدد سے مٹی کو باندھ کر رکھیں. کبھی کبھار اس مٹی کو نم کر دیا کریں. یہ عمل مون سون سے پہلے کریں تو بہتر ہے. تقریباً چھ ماہ بعد تھوڑی سی مٹی ہٹا کر دیکھ لیں کہ جڑ بن گئی ہے کہ نہیں. اس طریقے سے تقریباً چھ ماہ میں پودا جڑ بنا لے گا جسے کھیت میں منتقل کیا جاسکتا ہے