ڈھکی کھجور- Dhakki dates

بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی کھجوریں سب سے کم قیمت پاتی ہیں جسکی بنیادی وجہ مناسب ٹیکنالوجی سے ناواقفیت، درست قسم کا چناؤ نہ کرنا اور مارکیٹنگ کے مسائل ہیں۔ دوسرے پھلوں کے برعکس کھجور پر کم محنت درکار ہوتی ہے لیکن چند ایک بنیادی چیزوں کا خیال نہ رکھا جائے تو اچھا خاصہ پھل بدذائقہ اور بدشکل ہو جاتا ہے۔ کھجور کی اقسام مجہول (مراکش)، برھی (عراق)، زاھدی (عراق)، دگلت نور (تیونس) اور خلاص (سعودی عرب) کی بین الاقومی منڈی میں بہت مانگ ہے۔ پاکستان میں کئی ایسی اقسام ہیں جنہیں بین ال اقوامی سطح پر پزیرائی مل سکتی ہے۔ ان میں سے ایک ڈیرہ اسماعیل کے ایک گاؤں کے نام سے منسوب "ڈھکی" کجھور ہے۔ میرے ذاتی خیال میں یہ ورائٹٰی دنیا کی کسی بھی قسم سے کمتر نہیں ہے۔ پاکستان میں اسکی کاشت مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیے 1۔ بہت خوش ذائقہ ہے 2۔ سائز میں بڑی ہے (9۔1-2 انچ، 24-19 گرام)، اور گودے کی مقدار زیادہ ہے 3۔ اسکی فی پودا پیداوار زیادہ ہے (اوسط زاھدی 70 کلو، ڈھکی 150 کلو) 4۔ زیادہ عرصہ تک محفوظ کی جا سکتی ہے البتہ چونکہ پچھیتی قسم ہے اسلئے مون سون بارش سے بچانے کیلئے خ...