پاکستان کیسے ترقی کر سکتا ہے
http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2017-04-23&edition=LHR&id=3061925_75102296#.WPwhddM4HfY.facebook سلمان عطا انسان نے پچھلے دو سو سال میں سائنس و ٹیکنالوجی میں جو ترقی کی ہے تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ترقی کا یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے۔ لیکن کیا یہ بات حیران کن نہیں کہ موجودہ سائنسی ایجادات میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا حصہ ایک فیصد بھی نہیں بنتا؟ اگر دنیا میں سائنسی ایجادات کی رفتار کا پاکستان سے تقابل کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ہم بہت پیچھے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالسلام اور چند دیگر ناموں کے علاوہ عالم گیر شہرت حاصل کرنے والے سائنس دان نہیں ہیں۔ملک میں حقیقی سائنسی بنیادوں پر کام بہت کم ہو رہا ہے۔ 2016 ء کے عالمی تخلیقی اشاریہ یا گلوبل کریئٹویٹی انڈیکس کی درجہ بندی میں پاکستان 128 ممالک میں سے 119 ویں نمبر پر ہے یعنی صرف 9 ممالک پاکستان سے بھی کم درجہ پر ہیں۔ ملک میں موجود تعلیمی اداروں کی کُل تعداد تقریباً دو لاکھ ہے۔ اگرچہ آدھے صرف پرائمری تک تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان میں سالانہ لگ بھگ ساڑھے چار لاکھ طلبا و طالبات یونیورسٹی سے گریجویشن کرتے ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے ک...